بائیں ہاتھ بالر کیخلاف فخر کو کیوں نہیں بھیجا یورواج کا سوال

سابق بھارتی کرکٹر نے بھی بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیا


ویب ڈیسک June 07, 2024
سابق بھارتی کرکٹر نے بھی بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر سابق بھارتی کرکٹر یورواج سنگھ نے بھی بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ سابق کرکٹر نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'مجھے سمجھ نہیں آیا سپر اوور میں جب امریکی ٹیم کی جانب سے بائیں ہاتھ کے بالر سے گیند کروا رہی تھی تو فخر زمان کو کیوں نہیں بھیجا گیا، انکے کیلئے اُس بالر کو ہٹ لگانا زیادہ آسان ہوتا'۔

یووراج نے کہا 'بہر حال امریکی ٹیم کو کریڈٹ دینا پڑے گا، وہ قابلِ تعریف ہیں! جس طرح سے کپتان نے دباؤ والی صورتحال میں ہوشیار اور بہترین فیصلے کیے'۔

مزید پڑھیں: بُل رائیڈنگ، 25 ڈالر میں ٹیم سے ملاقات! پھر امریکا سے شکست

سابق کرکٹر نےکہا کہ پاکستان کو ایونٹ میں رہنے کیلئے اب بھارت کیخلاف لازمی فتح درکار ہے، یقینی طور پر بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی دکھانی ہوگی، بھارت نے ٹورنامنٹ میں مضبوط آغاز کیا ہے تو ہمیں ہرانا مشکل ہوگا'۔

مزید پڑھیں: امریکا سے شکست کو کامران اکمل نے " توہین آمیز" قرار دیدیا

واضح رہے کہ پہلی بار ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والی امریکی ٹیم نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

امریکا سے پاکستان کو شکست، یووراج سنگھ کی پاکستان کیلئے کی جانیوالی ٹوئٹ وائرل

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں