محبوبہ سے ملنے روس پہنچنے والے امریکی فوجی کا چوری کے مقدمے میں ٹرائل

امریکی فوجی اپنی روسی گرل فرینڈ سے ملنے روس پہنچے تھے


ویب ڈیسک June 07, 2024
روسی گرل فرینڈ نے امریکی فوجی پر چوری کا الزام عائد کرکے گرفتار کروادیا تھا،

چوری کے الزام میں گرفتار ایک ایسے امریکی فوجی کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی جو گزشتہ برس اپنی 34 سالہ ناراض روسی گرل فرینڈ کو منانے روس پہنچے تھے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی پہلے سے شادی شدہ ہیں اور جنوبی کوریا میں تعینات ہیں۔ جہاں ان کی ملاقات روسی خاتون سے ہوئی اور دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے تاہم گزشتہ برس روسی خاتون جھگڑے کے بعد واپس روس چلی گئی تھیں۔

امریکی فوج کے اسٹاف سارجنٹ 34 سالہ گورڈن بلیک اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے روس کے ایک بندرگاہی شہر ولادی ووستوک پہنچے تاہم امریکی فوجی کی گرل فرینڈ نے چوری کا الزام عائد کرکے انھیں گرفتار کرا دیا تھا۔

آج عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں امریکی فوجی نے اپنے اوپر لگنے والے الزام پر گواہی دینے اور ان الزامات کا جواب دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

اگر جرم ثابت ہوگیا تو امریکی فوجی گورڈن بلیک کو 5 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی فوجی کی گزشتہ برس گرفتاری نے روس اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مزید پیچیدہ بنا دیا جو یوکرین جنگ کے باعث پہلے کافی کشیدہ چل رہے تھے۔

روس کی جیلوں میں گورڈن بلیک واحد امریکی فوجی نہیں۔ ان قیدیوں میں کارپوریٹ سکیورٹی ایگزیکٹو پال وہیلن اور وال سٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایون گرشکووچ بھی شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں