نشے میں ڈرائیونگ کا مقدمہ روینہ ٹنڈن کو پولیس سے کلین چٹ مل گئی
پولیس تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ باندرا روڈ واقعہ میں اداکارہ کی طرف سے کوئی غلط کام نہیں کیا گیا
بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو نشے میں ڈرائیونگ کے مقدمے پر پولیس سے کلین چٹ مل گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ باندرا روڈ واقعہ میں اداکارہ کی طرف سے کوئی غلط کام نہیں کیا گیا۔
رواں ماہ کے شروع میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ روینہ ٹنڈن اور ان کا ڈرائیور نشہ کرکے گاڑی چلا رہا تھا، اداکارہ کے ڈرائیور نے تیزی سے گاڑی ریورس کرنے کی کوشش تو وہاں سے گزرنے والی گاڑی بڑے حادثے سے بال بال بچی۔
روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور کا اس گاڑی میں سوار افراد کے ساتھ جھگڑا شروع ہوگیا تھا، گاڑی میں سوار ایک شخص نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرتے ہوئے اداکارہ اور ان کے ڈرائیور پر گاڑی میں موجود خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
مخالف فریق نے روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے کا الزام بھی عائد کیا تھا، اس الزام کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کو چیک کیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، اداکارہ کی کار نے کسی کو ٹکر نہیں ماری اور روینہ ٹنڈن نشے میں بھی نہیں تھیں۔