چمن میدان جنگ بن گیا دھرنا مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں متعدد اہلکار زخمی

متعدد مظاہرین سمیت 8 پولیس اور9 ایف سی اہلکار زخمی،کشیدہ صورتحال کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ


ویب ڈیسک June 07, 2024
photo by express news

بلوچستان کے علاقے چمن میں کئی روز سے دھرنے پر بیٹھے شرکا اور فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے شدید جھڑپیں ہوئیں جس سے مال روڈ میدان جنگ بنا رہا۔

ایف سی اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو مشتعل مظاہرین نے فورسز پر حملے کیے جبکہ بکتر بند گاڑیوں پر پیٹرول بم پھینک کر انہیں جلانے کی کوشش کی۔

مظاہرین سے تصادم کے نتیجے میں متعدد مظاہرین سمیت 8 پولیس اور9 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دھرنےکے شرکا نے ٹولیوں کی شکل میں فورسز پرپتھراؤ کیا، مظاہرین کو پولیس اور ایف سی نے آنسو گیس کے استعمال سے منتشر کیا۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد کشیدہ صورت حال کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ دھرنے کے مقام اور اطراف میں موجود سرکاری دفاتر کشیدگی کی وجہ سے جمعے کے روز بند رہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں