ٹی20 ورلڈکپ بنگلادیش سے شکست لنکن ٹیم کی مشکلات بڑھ گئیں

مسلسل 2 شکستوں کے بعد سری لنکن ٹیم کے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات معدوم


ویب ڈیسک June 08, 2024
(فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے 15 ویں میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ڈیلاس میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے، لنکن ٹائیگرز کی جانب سے پاتھم نیسانکا نے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 47 رنز کی اننگز کھیلی، دھننجیا ڈی سلوا نے 21، چیرتھ اسالنکا 19 اور اینجیلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین اور مستفیض الرحمن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، تنظیم حسن نے ایک وکٹ لی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ؛ افغانستان نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تنزید حسن اور سومیہ سرکار نے کیا لیکن دونوں اوپنرز 6 رنز پر پویلین لوٹ گئے، لٹن داس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ توحید ہری دوئے نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز اسکور کیے۔

نجم الحسن شنٹو، کپتان شکیب الحسن، راشد حسین اور تسکین احمد جلد ہی پویلین لوٹ گئے تاہم محمود اللہ نے پریشر میں 16 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔


مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

سری لنکاکے نوان تشارا نے 18رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ونندو ہسارنگا نے دو اور متھیشا اور دھننجایا ڈی سلوانے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹورنامنٹ میں مسلسل 2 شکستوں کے بعد سری لنکن ٹیم کے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں، اب انہیں اپنے اگلے میچز میں کامیابی کیساتھ دیگر ٹیموں کے ہار جیت پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں