حکومت آئندہ 4 برسوں کے دوران تعلیم کے فروغ کے لئے 784 ارب روپے خرچ کرےگی

آئندہ تعلیمی بجٹ میں32 نئی اسکیموں کے لئے 4 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی ہے۔


Abid Hussain June 23, 2014
بنیادی تعلیم کے اداروں کے ذریعے شرح خواندگی بڑھانے کےلئے 2ارب 77 کروڑ 10 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔۔ فوٹو: فائل

لاہور: حکومت، میلینئم ڈیولپمنٹ گولز ایکسیلریشن فریم ورک 16-2013 کے تحت شرح خواندگی، اساتذہ کی استعدادکار میں اضافے، تعلیمی اداروں میں سہولتوں کی فراہمی، طلباکو وظائف دینے سمیت4 سال میں مزید13 لاکھ 26 ہزار سے زائد تعلیمی ادارے قائم کرے گی، جن پر784 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 32 لاکھ 25 ہزار 793 تعلیمی ادارے موجود ہیں، اسی تناظر میں وفاقی حکومت نے آئندہ تعلیمی بجٹ میں32 نئی اسکیموں کے لئے 4 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی ہے۔ 32 میں سے 5 اسکیمیں اساتذہ کی ٹریننگ، انسٹی ٹیوشنز اور ایلیمینٹری اسکولزکے اساتذہ کی استعدادکار بڑھانے سے متعلق ہیں جن کے لئے 40 کروڑ 67 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 23 اسکیمیں تعلیمی اداروں کے قیام، از سر نو تعمیر اور عملے کی تربیت وغیرہ کے لئے 91 کروڑ 39 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، طلبا کو وظائف کی فراہمی کی 2 اسکیموں کے لئے7 کروڑ 77 لاکھ اور بنیادی تعلیم کے اداروں کے ذریعے شرح خواندگی بڑھانے کےلئے 2ارب 77 کروڑ 10 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں