پختونخوا دہشتگردوں کا لڑکیوں کے مدرسے پر ہینڈگرینیڈ سے حملہ

ہینڈ گرینیڈ پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مدرسے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا


ویب ڈیسک June 08, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں نے لڑکیوں کے مدرسے پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کردیا۔


پولیس کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے لڑکیوں کے مدرسے پر ہینڈ گرینیڈ سے کیے گئے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دہشت گرد ضلع کرم میں سینٹرل کرم تھانہ مرعان کی حدود میں مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات پر ہینڈ گرینیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔


مدرسے پر پھینکے گئے ہینڈ گرینیڈ کے پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے مدرسے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں