بلوچستان میں موسم شدید گرم درجہ حرارت 43 ڈگری کو چھو گیا

شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، خضدار، قلات، ترب،ت گوادر اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان


ویب ڈیسک June 08, 2024
(فوٹو: فائل)

بلوچستان میں سورج قہر برسا رہا ہے اور شدید گرمی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔


ماہرین نے شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے جب کہ خضدار، قلات، لسبیلہ، جھل مگسی، سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی ، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب، تربت، گوادر، خاران، آواران، کیچ اور پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ قلات میں 28، زیارت میں 23، ژوب میں 33، چمن میں 35 ، سبی اور تربت میں 43، نوکنڈی میں 40، ساحلی علاقے جیوانی میں 33 اور گوادر میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |