پاکستانی ٹیم ایک دن میں دو میچز کیسے ہاری حفیظ نے بتادیا

سپر اوور حکمت عملی پر حفیظ نے سوال اٹھادیا


ویب ڈیسک June 08, 2024
سپر اوور حکمت عملی پر حفیظ نے سوال اٹھادیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

امریکا کیخلاف سُپر اوور کی حکمت عملی پر سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ نے بھی سوال اٹھادیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے سپر اوور محمد عامر سے کروانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کو اوور دینا چاہیے تھا کیونکہ وہ دونوں طویل عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ عامر 4 سال بعد واپسی ہوئی ہے اور یہ انکا پہلا ٹورنامنٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایک دن میں دو میچز کیسے ہاری؟ پہلے ہم 20 اوور کا کھیل ہارے اور پھر سپر اوور۔ یہ اعصاب شکن بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ تھی جس میں امریکا نے ہمیں شکست دی۔

مزید پڑھیں: "بائیں ہاتھ بالر کیخلاف فخر کو کیوں نہیں بھیجا" یورواج کا سوال

بھارت کیخلاف مقابلہ ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال اختیار کرچکا ہے، شکست قومی ٹیم کو ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے تقریباً باہر کردے گی جبکہ فتح ایونٹ میں قومی ٹیم کیلئے بڑی پیشقدمی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

روایتی حریف بھارت کیخلاف قومی ٹیم 9 جون کو مدمقابل آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں