قومی اسمبلی زرتاج گل سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر نامزد

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دے دی ہے


ویب ڈیسک June 08, 2024
( فوٹو: فائل )

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے 4 نام تجویز کیے تھے، جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چھٹہ شامل تھے۔


پیر کے روز سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اسپیکر قومی اسمبلی کو زرتاج گل کی باقاعدہ نامزدگی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں