بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائز نہیں مفتی اعظم سعودی عرب

حجاج کرام سرکاری ہدایات اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ


ویب ڈیسک June 08, 2024
رواں سال تقریبا 19 لاکھ عازمین فریضہ حج ادا کریں گے:فوٹو:ویب ڈیسک

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائز نہیں ہے۔

مفتی اعظم سعودی عرب اور سینئر کونسل کے چئیرمین شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے بیان میں کہا کہ کسی کے لیے بھی بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں۔ حجاج کرام سرکاری ہدایات اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہدایات میں حج پرمٹ حاصل کرنا اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ویکسین لگوانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ہے۔یہ شریعت کے مطلوبہ مفادات کے مطابق ہے۔ مصالح کو بہتر کرنا اور برائی کو دور کرنا شریعت میں شامل ہے۔

رواں برس ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 19 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں