ایمبولینس میں چھالیہ اور گٹکے ماوے کی اسمگلنگ ناکام ڈرائیور گرفتار

پولیس نے ایمبولینس سے 200 کلو چھالیہ اور 300 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا

پولیس نے ایمبولینس سے 200 کلو چھالیہ اور 300 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا

موچکو پولیس نے حب ریور روڈ لکی چڑھائی کے قریب حب چوکی سے آنے والی پرائیویٹ ایمبولینس پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں چھالیہ اور گٹکا ماوا برآمد کرلیا.


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبولینس سے 200 کلو چھالیہ اور گٹکے کی 300 پڑیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ پولیس نے ایمبولینس کے ڈرائیور عاقب کو گرفتار کر کے ایمبولینس اور برآمد کی جانے والی چھالیہ اور گٹکا ماوا قبضے میں لے لیا۔

پکڑی جانے والی چھالیہ اور گٹکا ماوا حب چوکی سے لیاری میں وصی نامی شخص کے حوالے کرنا تھا ۔
Load Next Story