وزیرداخلہ کی سیکرٹری جنرل یواین سے ملاقات پاکستانی پولیس کی امن مشنز میں بحالی پر گفتگو
ملاقات میں اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستانی دستوں کی تعداد بڑھانے پر بھی بات چیت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امن مشنز میں پاکستانی پولیس کی تعیناتی بحال کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں سیکرٹری جنرل یواین انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستانی پولیس افسران کی بحالی اور پاکستانی دستوں کی تعداد بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کی کاوشوں سے کئی برس سے پاکستانی پولیس افسران کی یو این امن مشنز میں تعیناتی کا رکا ہوا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گا اور جلد 128 پاکستانی پولیس افسر یو این جا سکیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یو این سی ٹی ڈی (انسداد دہشت گردی) فورس کے یونٹ کے قیام کے لئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے، وہ بہتر پولیسنگ کرتی ہیں، خواتین پولیس افسران پر بھی یقینا غور کیا جائے گا۔