لاہور میں طاہر القادری کی رہائش گاہ کے قریب 2 ہیلی پیڈ تیار سیکیورٹی بھی سخت

لاہور سے اسلام آباد جانے والی تمام پروازوں کو شام 6 بجے تک معطل کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک June 23, 2014
پنجاب اسمبلی کے باہر بھی کنٹینرز لگا کر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے قریب 2 ہیلی پیڈ تیار کئے گئے ہیں جب کہ ان کی رہائش گاہ پر 2 بلٹ پروف گاڑیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد کی طرح لاہور میں بھی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے قریب 2 ہیلی پیڈ بنا دیئے گئے ہیں جب کہ ان کی رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اور 2 بلٹ پروف گاڑیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سے اسلام آباد جانے والی تمام پروازوں کو شام 6 بجے تک معطل کر دیا گیا ہے، شہر میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ ماڈل ٹاؤں اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے، پنجاب اسمبلی کے باہر بھی کنٹینرز لگا کر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی اسلام آباد آمد کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ راولپنڈی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں میں 30 پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں