کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل گولڈ میڈلسٹ اتقاء کے قاتل کوئٹہ سے گرفتار
ایس آئی یو کی ٹیم نے کوئٹہ اور خضدار کے دو مقامات پر چھاپہ مار کر اتقاء کے قاتلوں کو گرفتار کیا، ذرائع
سی آئی اے نے گلشن اقبال میں قتل ہونے والے گولڈ میڈلسٹ اتقاء کے قاتل کوئٹہ سے گرفتار کرلیے۔
سی آئی اے ذرائع کے مطابق اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی ٹیم نے کوئٹہ اور خضدار کے دو مقامات پر چھاپہ مار کر اتقاء کے قاتلوں کو گرفتار کیا ہے ، گرفتار ملزمان کراچی میں اسلحے کے زور پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہیں۔
سی آئی اے ذرائع کے مطابق دو ملزمان یکم جون کو گلشن اقبال کے علاقے میں تعلیم یافتہ طالب عالم اتقاء کو قتل کرنے کے بعد بلوچستان فرار ہوگئے تھے ۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ اتقاء کے قتل کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج سمیر دیگر شواہد حاصل کیے گئے تھے جن کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اتقاء کے قتل میں بلوچستان کا خضداری گروپ ملوث ہے اور قتل میں ملوث دونوں ملزموں کو شناخت بھی کیا گیا ہے، ملزمان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہیں جن کے خلاف کراچی کے تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ایس آئی یو عدیل چانڈیو کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان بلوچستان میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فروخت کرتے ہیں، اتقاء قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کچھ ملزمان کی نشاندہی کی گئی ہے،
عدیل چانڈیو نے بتایا کہ ایس آئی یو کی ٹیم بلوچستان میں موجود ہے، اتقاء قتل کیس میں اہم شواہد ملے ہیں جن کی روشنی میں ٹیمیں کوئٹہ بھیجی گئی ہیں، ملزمان تربیت یافتہ ہیں، گروپ کا سراغ لگا لیا ہے اور کچھ گرفتاریاں بھی ہوچکی ہیں۔