کراچی میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کمشنرکی جانب سے غیرقانونی منڈیاختم کرنے کی ہدایت،خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔


Staff Reporter June 08, 2024
(فوٹو: فائل)

شہر قائد کے تمام اضلاع میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنرز نے کہا کہ ہر روز کارروائی کی جارہی ہے۔ کمشنر کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں دیں گے اور جو خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کی جانے والی کارراوئیوں کی رپورٹ بھی جمع کرا دی ہے۔ جس کے مطابق اب تک شہر میں لگائی جانے والی 25 غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی مختلف علاقوں میں 60 سے زیادہ غیر قانونی منڈیاں قائم ہیں، جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور انہیں نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ اگلے دو روز میں دیگرغیر قانونی منڈیاں بھی ہٹادی جائیں گی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر شہر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیاں غیر قانونی ہیں، انھیں ختم کریں اور ذمہ در افراد کے خلاف قانونی کارراوئی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں