امریکا عراق میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے باز رہے خامنہ ای

عراق میں جاری تنازعہ فرقہ وارانہ نہیں بلکہ ملک کو امریکی حواری بنانے اور اس کے مخالفین کے درمیان ہے، سپریم لیڈر ایران

عراقی عوام اور قائدین خود ہی ملک میں جاری تشدد کا خاتمہ کرسکتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو خراب تر سیکیورٹی صورت حال کے نام پرعراق میں مداخلت سے باز رہنا چاہئیے۔


ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے عدالتی حکام سے اپنے خطاب میں کہا کہ عراق میں فرقہ وارانہ نوعیت کا تنازعہ نہیں بلکہ عراق کو امریکی حواری بنانے اور اس کے مخالفین کے درمیان جنگ ہے۔ امریکا عراق کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتا ہے اور اپنے آلہ کاروں کو اقتدار میں لانا چاہتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ عراقی حکومت ،قوم اور مذہبی حکام بغاوت کے خاتمے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اللہ کے فضل سے وہ ایسا کرکے رہیں گے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ عراقی عوام اور قائدین خود ہی ملک میں جاری تشدد کا خاتمہ کرسکتے ہیں اس لئے امریکا کو خراب تر سیکیورٹی صورت حال کے نام پرعراق میں مداخلت سے باز رہنا چاہئیے۔
Load Next Story