بھارت کیخلاف اہم میچ پاکستان کا پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

اعظم خان کی جگہ عماد وسیم پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے، ہیڈ کوچ کی عماد کی دستیابی کی بھی تصدیق


ویب ڈیسک June 08, 2024
فوٹو فائل

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں بھارت کے خلاف دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے اور پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیویارک میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل مد مقابل آئیں گی، پہلے میچ میں شکست کی وجہ سے پاکستان بھارت کے خلاف فتح حاصل کر کے ایونٹ میں بھرپور طریقے سے واپس آنے کے لیے کوشاں ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ کےلئے پلینگ الیون میں تبدیلی کی جائے گی اور اعظم خان کو ڈراپ کر کے انجری سے نجات پانے والے آل راؤنڈر عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایسا نہیں کہ پاکستان پچھلے میچ کی طرح ہم سے بھی ہار جائے، بھارتی کپتان

اُدھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے نیویارک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عماد وسیم اب مکمل فٹ اور میچ کیلیے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایک نیا میچ ہے اور ہم اچھی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کسی کی انفرادی پرفارمنس نہیں بلکہ جیت کیلیے پوری ٹیم کو جان مارنی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر فتح کا دباؤ ہوتا ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت ظالم فارمیٹ ہے، ایک پل میں میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے، اسی وجہ سے میں بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنے کے قابل نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ کے حوالے سے بری خبر سامنے آگئی

گیری کرسٹن نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کیلیے ابھی پلیئنگ الیون کو فائنل نہیں کیا ہے، البتہ پاکستانی کرکٹرز بہت باصلاحیت ہیں اور انہوں نے بھارت کے خلاف جیت پر فوکس کیا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے تینوں شعبوں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ بہت اہم ہے، گزشتہ میچ میں کی جانے والی غلطیوں پر لڑکوں نے کام کیا ہے اور امید ہے کہ وہ اب دوبارہ نہیں ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں