سنی لیون نے شہزادی بننے کے لئے 5 کلو وزن کم کرلیا
سنی لیون نے فلم کے لئے صرف وزن ہی کم نہیں کیا بلکہ رقص کی تربیت بھی حاصل کررہی ہیں، پروڈیوسر فلم
PESHAWAR:
بالی ووڈ میں اداکاراؤں میں کردار کی مناسبت سے وزن میں کمی یا اضافہ کرنے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے اور اب ان اداکاراؤں میں سنی لیون بھی شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے اپنی نئی فلم کے لئے وزن میں 5 کلو تک کمی کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈین نژاد بے باک اداکارہ سنی لیون ''لیلا '' نامی فلم میں ایک شہزادی کا کردار ادا کررہی ہیں فلم کی عکسبندی لندن اور جیسلمیر میں ہوگی۔ اپنے کردار کی مناسبت سے فلم کے ڈائریکٹر نے انہیں وزن میں کمی کی ہدایت کی جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے چند ہی روز میں 5 کلو وزن کم کیا تاکہ وہ فلم میں بھی خوبصورت شہزادی کر روپ میں نظر آ سکیں۔
فلم کے پروڈیوسراحمد خان کا کہنا ہے کہ فلم کے لئے سنی لیون نے صرف اپنا وزن ہی کم نہیں کیا بلکہ انہیں خصوصی طور پر بالی ووڈ کے رقص اور اس کی روایات بھی سکھائی جارہی ہیں۔