ٹی20 ورلڈکپ ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو روند ڈالا

کالی آندھی نے میچ 134 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا


ویب ڈیسک June 09, 2024

ویسٹ انڈیز کے 173 رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 12 اوورز میں 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز نے میچ 134 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔

174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کے ٹیل اینڈر جما میاگی واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے 13 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

رابنسن اوبویا نے 6، الپیش رامجانی 5 اور سائمن سیسازی نے 4 رنز بنائے۔

یوگنڈا کی بیٹنگ لائن تہس نہس کرنے میں ویسٹ انڈیز کے بولر عقیل حسین نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے 4 اوورز میں صرف گیارہ رنز دے کر 5 وکٹوں کا شکار کیا۔

الزاری جوزف نے 2، روماریو شیفرڈ، آندرے رسل اور موتی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف اہم میچ، پاکستان کا پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

اس سے قبل پرویڈینس اسٹیڈیم گیانا میں ہونے والے میگا ایونٹ کے گروپ سی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے 41 رنز کی شراکت داری قائم کی، برینڈن کنگ 13 رنز بنا آؤٹ ہوئے، جبکہ جانسن چارلس نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 36 رنز سے ہرا دیا

نکولس پورن نے 22 اور کپتان رؤمن پاول 23 رنز بنائے، شیرفین ردرفورڈ 22 جبکہ آندرے رسل نے ناقابل شکست 30 رنز بنائے۔

یوگنڈا کے بولر برائن مسابا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ رامجانی، کوسموس اور دنیش نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ سی میں ویسٹ انڈیز 2 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ یوگنڈا 3 میچوں میں ایک فتح اور 2 شکست کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اسکواڈ:

ویسٹ انڈیز: برینڈن کنگ، جانسن چارلس، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، روسٹن چیز، رؤمن پاول (کپتان)، شیرفین ردرفورڈ، آندرے رسل، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، الزاری جوزف اور گُڈاکیش موتی۔

یوگنڈا: راجر موگاسا، سائمن سیسازی (وکٹ کیپر)، رابنسن اوبویا، ریاضت علی شاہ، الپیش رامجانی، دنیش ناکرانی، جما میاگی، کینتھ ویزوا، برائن مسابا (کپتان)، کوسمس کیوٹا، فرینگ سوبوگا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں