سونیا حسین کا عمران ہاشمی کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
مجھے معروف بھارتی اداکار سنتوش کمار کی پرانی فلم کے ریمیک میں بھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی، اداکارہ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بالی ووڈ کے رومانوی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سونیا حسین نے اپنے کیریئر سمیت بالی ووڈ فلموں کی پیشکش پر بات کی، اداکارہ نے کہا کہ مجھے ماضی میں کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کی پیشکش ہوچکی ہے۔
سونیا حسین نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے اس فلم کی ٹیم سے ملاقاتیں بھی کی تھیں لیکن اسی دوران پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے تو دونوں ممالک کے درمیان شوبز کا کام بند ہوگیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ جس وقت عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی آفر ہوئی تو اُس وقت میری عُمر بھی کم تھی، میں جوان تھی، میرے اوپر فیملی کی طرف سے سختیاں تھیں، شوبز کیریئر کے ساتھ ساتھ میری تعلیم بھی چل رہی تھی تو اسی کم عمری کی وجہ سے میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران ہاشمی کے علاوہ، مجھے معروف بھارتی اداکار سنتوش کمار کی پرانی فلم کے ریمیک میں بھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔
سونیا حسین نے مزید کہا کہ مجھے انگریزی کے مشہور ناول نگار شیکسپیئر کے ناول پر بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم میں کام کی آفر بھی ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ سونیا حسین نے اپنے انٹرویو میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہیں عمران ہاشمی کے ساتھ کونسی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔