ایمرٹس ایئرلائن کا حکام سے جلد طیارے کو خالی کرانے کا مطالبہ
اگر طیارے کو جلد خالی نہ کرایا گیا تو ہمارے لئے مسائل پیدا ہوں گے، ایمرٹس ایئرلائن
ایمرٹس ایئرلائن انتظامیہ نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ طیارے کو جلد خالی کرایا جائے تاکہ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا جاسکے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایمرٹس ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور سول ایوی ایشن سے رابطہ کرکے پرواز ای کے 612 کو جلد خالی کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاز کو فوری طور پر خالی کرایا جائے کیوں کہ انہوں نے مسافروں کو لے کر روانہ ہونا ہے اگر جہاز خالی نہ کرایا گیا تو تاخیر کی وجہ سے ان کے لئے مسائل پیدا ہوں گے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ایئرپورٹ سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے طیارے کا رُخ موڑے جانے کےبعد جہاز لاہور کے ایئرپورٹ پر کھڑا ہے تاہم طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں فوج کی سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی اس وقت تک وہ طیارے سے باہر نہیں آئیں گے۔