کراچی حصص مارکیٹ اتارچڑھاؤکے بعد مندی کا شکار

انڈیکس 136پوائنٹس گھٹ کر 15452 ہوگیا،57 فیصدشیئرپرائسزکم، 36 ارب نقصان


Business Reporter September 21, 2012
کاروباری حجم بدھ کی نسبت 20.77 فیصد زائد رہا۔ فوٹو : فائل

گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج کی بڑھتی ہوئی شدت اور امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج جمعرات کو مندی کی لپیٹ میں رہی۔

15500 کی نفسیاتی حد گر گئی، 57.22 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 35 ارب84 کروڑ58 لاکھ14 ہزار3 روپے ڈوب گئے، جمعہ کو عام تعطیل کی وجہ سے ایکس چینج بند کرنے کے اعلان اور امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے مارکیٹ میں حصص کی آف لوڈنگ کا رحجان غالب رہا۔

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی جیسے عوامل بھی مارکیٹ پر اثرانداز ہوئے، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 136.02 پوائنٹس کمی سے 15452.64، کے ایس ای 30 انڈیکس 153.21 پوائنٹس گھٹ کر 13024.57 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس315.62 پوائنٹس کمی سے 27298.14 ہو گیا۔

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 20.77 فیصد زائد رہا، مجموعی طور پر15 کروڑ92 لاکھ64 ہزار690 حصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ346 کمپنیوںتک محدود رہا جن میں 130 کے بھائو میں اضافہ، 198 کے داموں میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں