بات کچھ اِدھر اُدھر کی رمضان مبارک

یہ چار لان کے سوٹس تو رمضان کے چاروں جمعہ کے دن پہنے جائیں گے (ارے بھٔئی رمضان کا اتنا اہتمام تو ہر مسلمان پر لازم ہے)


خوش بخت گل June 23, 2014
ساری تیاری ہوگئی شکر ہے اس سال بھی ہر شئے نئی ہے ۔نیے پردے نیا رنگ و روغن بہترین جوڑے اعلی معیار کی کراکری ۔ اب بس جو درزی کو دینے والے کپڑے ہیں وہ بھی آج ہی دیدوں کل سے تو پھر روزے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

اف تھکن سے برا حال ہے بتائو اس گرمی میں روٖزے کیسے رکھے جائیں گے میرا تو اتنی گرمی میں حشر برا ہو گیا ہے۔ چلو روزے کے بارے میں بھی سوچ لیتے ہیں لیکن پہلے میں رمضان کی تیاریاں تو مکمل کرلوں آخر وہ بھی تو ضروری ہی ہے نہ۔


ذر ا چیک تو کروں کیا کیا چیزیں ہو گئیں اور کیا کیا رہ گیا ہے۔

ہم م م م ۔۔۔۔

یہ چار لان کے سوٹس تو رمضان کے چاروں جمعہ کے دن پہنے جائیں گے (ارے بھٔئی رمضان کا اتنا اہتمام تو ہر مسلمان پر لازم ہے )۔ اور یہ پانچ ایمبرائیڈڈ سوٹس یہ افطار پارٹیز وغیرہ اٹینڈ کرنے کے لیٔے ہیں ( اب سال میں ایک ہی با ر تو رمضان آتا ہے بھرا پرا خاندان ہے ماشاللہ میرا کسی کے بچے کی روزہ کشأی ہے تو کسی کی بسم اللہ اب کوئی اپنی خوشی میں شرکت کی دعوت دے تو کیا پرانے کپڑے پہن کر جائوں ؟؟؟باقی رہیں یہ چپلیںاور میچنگ جیولری وغیرہ تو ظاہر ہے جب جوڑا نیا ہوگا تو اس کے لوازمات بھی نئے ہونے چاہئیں )۔

خیر یہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔اچھا مصالحے بھی سارے ہوگئے (اب روزہ رکھ کر اتنی گرمی میں افطار تیار کرنا کوئی مذا ق تو ہے نہیں اسی حساب سے پورے مہینے کے لئیے اکھٹے ہی مصالحوں کے پیکٹ لے لیے تاکہ افطار بنانے میں آسانی ہو ۔ نت نئی ڈشز تیار کرنا بھی اسی وقت ممکن ہو گا جب تمام اجزا موجود ہوںاب ان کاموں کے لئیے میں سل بٹے پر تو بیٹھنے سے رہی ۔ ارے جب بازار میں بنے بنائے مصالحے مل رہے ہیں تو کیا ضرورت ہے خواری کرنے کی ۔انسان کو اتنا کنجوس بھی نہیں ہونا چاہیئے) ۔

یہ شاپر تو خیر سے عید کا ہے ( اب عید کی شاپنگ تو چاند رات تک ہی چلے گی اس میں تو سسرال اور میکے میں دئیے جانیوالے تحفے ہیں ہر تحفہ برانڈڈ ہے تاکہ کسی کا منہ نہ بنے آخر کو دنیا میں رہنا ہے تو دنیا داری تو ضروری ہے )۔

اور یہ شاپر زکواۃ کی مد میں چلا جائیگا (ارے رے رے۔۔۔۔کیا مطلب اس میں سادہ جوڑے نہیں ہیں بھئی ۔سیل میں سے گھنٹا بھر چھانٹ کر یہ جوڑے اور چیزیں لی ہیں اور ظاہر ہے جن لوگوں کو یہ سب دیا جانا ہے وہ کوئی جدی پشتی رئیس تو ہیں نہیں جو اگر قیمتی اشیاء استعما ل نہ کر یںتو ان کی شان میں کمی آجائے گی ان کی حیثیت کے لحاذ سے تو یہ بھی قیمتی ہے تو کیا ضرورت ہے اتنی فضول خرچی کرنے کی ) ۔

ساری تیاری ہوگئی شکر ہے اس سال بھی ہر شئے نئی ہے ۔نیے پردے نیا رنگ و روغن بہترین جوڑے اعلی معیار کی کراکری واہ واہ ایسے ہی تو میں سگھڑ مشہور نہیں ہوں ۔ اب بس جو درزی کو دینے والے کپڑے ہیں وہ بھی آج ہی دیدوں کل سے تو پھر روزے ہیں ۔۔۔۔۔لو۔۔۔۔ان سب باتوں میں سب سے اہم کام تو بھول ہی گئی ابھی تو رمضان مبارک کہہ کر سب رشتہ داروں اورفرینڈز کو ٹیگ بھی کرنا ہے۔ آخر یہی تو رمضان کا اصل مقصد ہے اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا بھرپور لطف اٹھائیں اور لوگوں میں خوشیاں بانٹیں ۔۔۔!!!

نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں