طاہر القادری کیخلاف کارروائی ن لیگ کے خوفزدہ ہونے کا ثبوت ہے عمران خان

ن لیگ کی حکومت پنجاب پولیس کے مسلح ونگ کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے، سربراہ تحریک انصاف


ویب ڈیسک June 23, 2014
چیف جسٹس کی ن لیگ کیلئے خدمات کے عوض ارسلان افتخار کو ایڈیشنل چیرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ بنایا گیا، عمران خان۔ فوٹو؛ فائل

FAISALABAD: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خوفزدہ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف کارروائی ان کے خوفزدہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت پنجاب پولیس کے مسلح ونگ کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کو انتخابات میں 35 پنکچر لگانے کا صلہ پی سی بی کے چیرمین کی صورت میں ملا جب کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو 11 مئی کے انتخابات میں ن لیگ کو جعلی مینڈیٹ دلوانے کے عوض ان کے بیٹے ارسلان افتخار کو ایڈیشنل چیرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ بنا دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔