حکومت کا وفاقی بجٹ میں تعلیم کیلئے خطیررقم مختص کرنے کا فیصلہ

بجٹ میں 140فیصد کے غیرمعمولی اضافے سے تعلیم کے شعبے میں حکومت کی ترجیح کا اظہار ہوتا ہے، حکام

file photo

پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے وفاقی بجٹ 24-2025 میں تعلیم کے شعبے کےلیے 20ارب 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت تعلیم کے لیے صرف 8 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔


حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی بجٹ میں یہ ایک سال میں تقریباً 140فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہے جوحکومت کی تعلیم کے شعبے میں ترجیح کا مظہر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو رواں مالی سال کے دوران کیے گئے اقدامات سے تعلیم کے شعبے کے ترقیاتی بجٹ میں اس قدراضافے کے لیے اعتماد ملا ہے۔
Load Next Story