مصر میں خاتون نیوزاینکر کو غیر ملکی سفیر سے بات کرنا مہنگا پڑگیا

پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر رانا بداوی کے ساتھ ٹی وی کا معاہدہ منسوخ کردیا گیا


ویب ڈیسک June 23, 2014
رانیہ بداوی کو مصری وزارت خرجہ کی ہدایات پر نوکری سے نکالا گیا۔ فوٹو: فائل

مصر میں مقامی نیوز چینل میں خبروں کے دوران غیر ملکی سفیر سے تلخ کلامی پر نیوز اینکر کو نوکری سے ہی نکال دیا گیا۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق مصر کے "التحریر" نامی ٹیلی ویژن چینل میں خبروں کے دوران ایتھوپیا کی صورتحال پر بات کرنے کے لئے مصر میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر محمود دردیر سے رابطہ کیا گیا۔ دوران گفتگو محمود دردیر اور نیوز اینکر رانیا بداوی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ، بات یہاں تک بڑھی کہ رانیا نے محمود دردیر کی کال کاٹ دی۔

سفیر صاحب کو نیوزاینکر کا رویہ برا لگا اور انہوں نے مصری وزارت خارجہ سے ہی شکایت کرڈالی، مصری وزارت خارجہ نے ٹی وی انتظامیہ کو رانیا کو نوکری سے ہی نکال دینے کی ہدایت کردی ، ٹی وی انتظامیہ نے اینکر کو کورا جواب دے دیا کہ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر اس کے ساتھ ٹی وی کا معاہدہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |