خام تیل کی عالمی قیمتیں 4 روزمیں 10 ڈالرکم ہوگئیں

نرخ 8 فیصد کم ہو کر لندن آئل 107 اورنیویارک برانڈکے91 ڈالر فی بیرل ہوگئے


AFP September 21, 2012
نرخ 8 فیصد کم ہو کر لندن آئل 107 اورنیویارک برانڈکے91 ڈالر فی بیرل ہوگئے. فوٹو: فائل

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کارجحان جمعرات کو مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا.

بدھ کو مارکیٹ میں سعودی مداخلت کی اطلاعات پر خام تیل کی قیمتوں میں کم وبیش4 ڈالر فی بیرل کمی آئی تھی.

جس کے بعد جمعرات کولندن میں دوپہرتک برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت 96 سینٹ کمی سے 107.23 ڈالر فی بیرل اور نیویارک مین کنٹریکٹ لائٹ سوئٹ کروڈ کی قیمت92 سینٹ گھٹ کر 91.06 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

یاد رہے کہ پیر سے اب تک خام تیل کی قیمتوں میں کم وبیش10ڈالر فی بیرل کمی ہوچکی ہے، جمعہ 14 ستمبر کو مارکیٹس میں کاروبارکے اختتام پر نیویارک برانڈ لائٹ سوئٹ کروڈ کی قیمت 99 ڈالر اور لندن میں برینٹ کی قیمت 117.02ڈالر بیرل تھی.

جو اب بالترتیب 7.94 ڈالر(8 فیصد) اور 9.79 (8.37 فیصد) کمی ہو کر جمعرات کو 91.06 اور 107.23ڈالر فی بیرل ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔