کراچیصنعتی ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم مقتول کا برادر نسبتی بتایا جاتا ہے


طحہ عبیدی June 09, 2024
file photo

کورنگی صنعتی ایریا میں مرتضیٰ چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول صابرحسین کو مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پرقتل کیا گیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول صابرحسین کی ہلاکت کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقتول کا تعلق ضلع شکارپورمیں گھڑی یاسین سے ہے، مقتول نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

کورنگی پولیس کوجائے وقوع سے 30 بورکے تین خول ملے ہیں اور فائرنگ کرنے والا ملزم مقتول کا برادر نسبتی بتایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں