غزہ جنگ پر نیتن یاہو سے اختلافات پر اسرائیل کا اہم وزیر مستعفی

غزہ میں مہینوں سے جاری جنگ کی وجہ سے خود کو جنگی کابینہ سے خود کو علیحدہ کرلیا ہے، مستعفی وزیربینی جینٹس


ویب ڈیسک June 10, 2024
photo grap

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کےاہم رکن اوروزیربینی جینٹس نے اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے حوالے سے اختلافات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیرجیننٹس نے اتوارکو اپنی وزرات سے استعفیٰ دے دیا اور خود کو وزیراعظم بینیامین نیتن یاہو کی حکومت سے علیحدہ کرلیا جو غزہ جنگ کے حوالےسے تشکیل دی گئی جنگی کابینہ کا حصہ تھے۔

مستعفی وزیرنے بتایا کہ انہوں نے غزہ میں مہینوں سے جاری جنگ کی وجہ سے جنگجو رہنما سے اپنے آپ کوعلیحدہ کرلیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے قریبی وزیرکے استعفیٰ سے متعلق کہا کہ اس اقدام سے ان کی حکومت کو پارلیمنٹ میں 64 نشستوں کی برتری حاصل ہے اس لیے ان کے جانے سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مستعفی وزیربینی جینٹس نے اپنی نیوزکانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم بنیامین کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہمیں غزہ میں کامیابی حاصل نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے آج وہ دلبرداشتہ ہوکرکابینہ سے استعفے کافیصلہ کررہےہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں