پری پیڈ کارڈزپرسیلزٹیکس وصولی کا نیا نظام لانے کا فیصلہ

جس پر ایف بی آر کی طرف سے پالیسی تیار کی جارہی ہے، اس پالیسی کے تحت پری پیڈ کارڈز کے اجرا پر۔۔۔


Khususi Reporter/Irshad Ansari September 21, 2012
ایف بی آر کی طرف سے پالیسی تیار کی جارہی ہے۔ فوٹو : فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پری پیڈ کارڈز پر عائد سیلز ٹیکس وصولی کا نیا نظام متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے لیٹر پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو پری پیڈ کارڈز پر سیلز ٹیکس وصولی کیلیے پالیسی وضع کرنے کے حوالے سے رپورٹ تیار کرکے 4اکتوبر 2012کو جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

جس پر ایف بی آر کی طرف سے پالیسی تیار کی جارہی ہے، اس پالیسی کے تحت پری پیڈ کارڈز کے اجرا پر جی ایس ٹی پیڈ کی اسٹمپ عائد کرنے اور اسٹمپ شدہ کارڈز کی تعداد اور سیریل نمبرز کے بارے میں ایف بی آر کو ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں