ہتک عزت قانون کیخلاف درخواست پر اعتراض ختم قابل سماعت قرار

درخواست گزار کے وکیل نے قانون سے متعلق نوٹیفکیشن کی کاپی رجسٹرار آفس کو جمع کروا دی

(فوٹو : فائل)

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ہتک عزت کے قانون کے خلاف درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔

درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے دائر کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب بذریعہ پرنسپل سیکریٹری جبکہ صوبائی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا۔


درخواست گزار کے وکیل نے قانون سے متعلق نوٹیفکیشن کی کاپی رجسٹرار آفس کو جمع کروا دی۔

درخواست گزار کے مطابق ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا، ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی جبکہ قانون جلد بازی میں صحافیوں اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ہتک عزت قانون پر عمل درآمد روکا جائے۔
Load Next Story