رواں سال اپریل میں آئی ٹی برآمدات میں 623فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ایس آئی ایف سی کی کاروبار دوست پالیسیز سے آئی ٹی سیکٹر کو فروغ ملا، بی بی سی رپورٹ


ویب ڈیسک June 10, 2024
ریکارڈ اضافے کی وجہ ایس آئی ایف سی کی جانب سے کاروبار دوست پالیسیز اور پالیسی اصلاحات ہیں

پاکستان میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں رواں سال اپریل میں آئی ٹی برآمدات میں 62.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بی بی سی رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاروبار دوست پالیسیز سے آئی ٹی سیکٹر کو فروغ ملا، ریکارڈ اضافے کی وجہ ایس آئی ایف سی کی جانب سے کاروبار دوست پالیسیز اور پالیسی اصلاحات ہیں۔

یہ اضافہ دو عوامل کا نتیجہ ہے، پہلا مستحکم مقامی کرنسی اور فری لانسرز کے لیے غیر ملکی آمدنی کی مقامی بینک اکاؤنٹس میں جمع کرنے کی اجازت جبکہ دوسرا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئی ٹی کمپنیوں کی ریٹنشن کی حد میں نرمی کرتے ہوئے 35فیصد سے 50فیصد تک کر دیا گیا۔

آئی ٹی شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے جس کے فروغ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا۔

اس اضافے کی ایک اور اہم وجہ سالانہ 25ہزار سے زیادہ آئی ٹی گریجویٹس اور فری لانسرز کی ایک بڑی تعداد ہے جنہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں سے پیسے کمائے جس سے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوا۔ کسی بھی شعبہ میں بہتری کے لیے آج کے دور میں جدت بہت ضروری ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس آئی ایف سی نے خصوصی طور پر آئی ٹی کے شعبے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |