بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی عامر خان کے مداح نکلے

عامر خان اپنے پروگرام میں جن معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرتے ہیں حکومت اس کے خاتمے کیلئے اپنابھرپور کردارادا کرے گی،مودی

وزیراعظم سے ملاقات کے دوران عامر خان کا ان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان۔

مسٹر پرفیکٹ عامر خان فلم نگری میں نام کمانے کے بعد ان دنوں سیاسی میدان میں بھی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں جس کی تازہ مثال ان کی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات اور ان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ہے۔



بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر بات چیت کی، وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق عامر خان سے وزیراعظم نریندر مودی سے انتہائی گرمجوشی سے مصافحہ کیا جس کے بعد عامرخان اوروزیراعظم کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔


عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملاقات میں اس بات پرتبادلہ خیال کیا گیا کہ انتخابات کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعظم نریندر مودی کی حمایت صرف اورصرف نظام کی تبدیلی کے لئے کی جبکہ دوسری جانب وزیراعظم نے عامر خان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے پروگرام " ستیا جی میاتی " میں جن معاشرتی برائیوں کو اجاگرکیا جاتا ہے حکومت پوری کوشش کرے گی کہ ایسی برائیوں کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔

Load Next Story