ابرارالحق نے یوٹیوب سے بدو بدی ڈیلیٹ کروایا گانے کی ماڈل کا الزام

'بدو بدی' نے 70 ملین ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا، وجدان راؤ

چاہت فتح علی خان کے گانے 'بدو بدی' پر 28 ملین ویوز آئے تھے : فوٹو : ویب ڈیسک

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے گانے 'بدو بدی' کی ماڈل وجدان راؤ نے الزام لگایا ہے کہ گلوکار ابرارالحق نے یوٹیوب سے 'بدو بدی' ڈیلیٹ کروایا۔

بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے عیدالفطر کی چاند رات پر 'اکھ لڑی بدو بدی' ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب وائرل ہوگیا تھا۔

اس گانے نے صرف دو ماہ کے دوران 28 ملین ویوز حاصل کرلیے تھے لیکن کاپی رائٹ کی وجہ سے یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کا یہ وائرل گانا ڈیلیٹ کردیا۔

اب اس گانے کی ماڈل وجدان راؤ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ چاہت فتح علی خان کے 'بدو بدی' نے 70 ملین ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا۔

وجدان راؤ نے کہا کہ اُنہوں نے بھی چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانے میں برابر کی محنت کی تھی لیکن گلوکار نے اُنہیں معاوضے کے نام پر صرف چار ہزار روپے تھما دیے۔

مزید پڑھیں: چاہت فتح علی خان کا 'بدو بدی' 2 ریلیز کرنے کا اعلان

ماڈل نے یوٹیوب سے گانا ڈیلیٹ ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بدو بدی' گانے کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروانے میں معروف پاکستانی گلوکار ابرارالحق کا ہاتھ ہے۔


اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکار 'بدو بدی' کی مقبولیت دیکھ کر پریشان ہوگئے ہیں کیونکہ اتنے ویوز تو اُن کے اپنے گانوں پر بھی نہیں آتے جتنے ویوز چاہت فتح علی خان کے بےسُرے گانے پر آگئے ہیں۔

وجدان راؤ نے مزید کہا کہ بڑے بڑے گلوکار ایسے ہیں جو سالوں سے محنت کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ یوٹیوب پر اتنے زیادہ ویوز حاصل نہیں کرسکے۔







View this post on Instagram


A post shared by Wajdan rao ranghar (@wajdanrao16)




Load Next Story