پاکستان نیٹ فلکس کی سب سے سستی سبسکرپشن والا ملک بن گیا

نیٹ فلکس کی سب سے مہنگی ماہانہ سبسکرپشن فیس سوئٹزرلینڈ میں 21.48 ڈالر ہے


ویب ڈیسک June 10, 2024
فوٹو : فائل

پاکستان دُنیا کا وہ واحد ملک بن گیا ہے جہاں مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے سبسکرپشن پیکجز سب سے سستے ہیں۔

دسبمر 2023 میں Visual Capitalist کے مرتب کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ دُنیا بھر میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں نیٹ فلکس کی ماہانہ سبسکرپشن فیس سب سے سستی 2.82 ڈالر ہے جوکہ پاکستانی تقریباََ 794 روپے بنتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے بعد جن ممالک میں نیٹ فلکس کا ماہانہ پیکج سستا ہے وہ یہ ممالک ہیں جن میں ترکیہ 3.38 ڈالر، ارجنٹائن 3.57 ڈالر، مصر 3.88 ڈالر اور نائیجیریا 4.88 ڈالر کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب نیٹ فلکس کی سب سے مہنگی ماہانہ سبسکرپشن فیس سوئٹزرلینڈ میں 21.48 ڈالر ہے، اس کے علاوہ ڈنمارک، گرین لینڈ، آئرلینڈ اور ریاستہائے متحدہ میں نیٹ فلکس کی ماہانہ فیس 16.46 ڈالر سے 15.49 ڈالر تک ہے۔

net

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |