ٹی20 ورلڈکپ جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 4 رنز سے ہرادیا

جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 114 رنز کا ہدف دیا تھا

فوٹو: گیٹی امیجز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرادیا۔

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے 113 رنز کے جواب میں بنگلا دیشی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی۔

بنگلادیش کی طرف سے توحید ہردوئے 37، محموداللہ 20 اور نجم الحسن شانتو 14 رنز بناکر نمایاں رہے، انکے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

جنوبی افریقا کی طرف سے کیشو مہاراج نے 3، کاگیسو ربادا اور انرچ نورٹجے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔


قبل ازیں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 29 جبکہ کوئنٹن ڈی کاک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ایڈن مارکرم 4، ریزا ہینڈرکس اور ٹرسٹن اسٹبز 0، 0 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

مارکو جینسن 5 اور کیشو مہاراج 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے تنظیم حسین ثاقب نے 3، تسکین احمد نے 2 اور رشاد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story