پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات میں 141 ملین ڈالرز کا اضافہ
2019-20 میں گوشت کی برآمدات 311 ملین ڈالرز تھیں جو رواں سال 452 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں، وزارت تجارت
پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات میں 141 ملین ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں وزارت تجارت نے تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ 5 برسوں میں حلال گوشت کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، 2019-20 میں حلال گوشت کی برآمدات 311 ملین ڈالرز تھیں۔
وزارت تجارت کے مطانق 2022-23 میں حلال گوشت کی برآمدات 432 ملین ڈالرز رہیں، رواں سال پاکستان نے 452 ملین ڈالرز کا حلال گوشت برآمد کیا ہے۔
وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ 2019-20 میں پروسیسڈ غذائی مصنوعات کی برآمدات 329 ملین ڈالرز تھیں، اسی طرح 2022-23 میں 599 ملین ڈالرز کی پروسسڈ غذائی مصنوعات برآمد ہوئیں، رواں سال 452 ملین ڈالرز کی پروسیسڈ غذائی مصنوعات برآمد ہوئی ہیں۔