محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری کردیے

کمشنر، ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ضروری، کیمپ یا بینر لگانے اور پارٹی پرچم یا لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی


ویب ڈیسک June 10, 2024
فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر، ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہوگا، اور کوئی بھی شخص کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی مرضی کے بغیر کھالیں جمع نہیں کرے سکے گا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ صرف رجسٹرڈ جماعتیں یا ادارے ہی کھالیں جمع کریں۔

کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ یا بینر لگانے پر پابندی ہوگی، علاوہ ازیں گاڑیوں پر پارٹی پرچم لگا کر یا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کرکے بھی کھالیں جمع کرنے کی ممانعت ہوگی۔

کھالیں جمع کرتے وقت کمشنر و ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے 10 سے 12ذی الحج تک اسلحہ ساتھ لے کر چلنے کے احکامات بھی معطل رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں