وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
اجلاس میں وزیراعظم اپنے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے کابینہ اراکین کواعتماد میں لیں گے
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا،وزیراعظم دورہ چین کےحوالے سے کابینہ اراکین کواعتماد میں لیں گے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل بروز منگل طلب کرلیا ہے جس میں وہ اپنے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کےحوالے سے امور بھی زیرغور آئیں گے اور ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔