سوناکشی نے مجھے شادی کے بارے میں نہیں بتایا شترو گھن سنہا

جب بھی سوناکشی کی شادی ہوئی بارات کے آگے ڈانس کروں گا، شترو گھن سنہا


ویب ڈیسک June 11, 2024
سوناکشی سنہا کی 23 جون کوظہیر اقبال سے شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے ویٹرن اداکار شترو گھن سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی شادی سے متعلق نہیں بتایا۔

بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے سوناکشی سنہا کی شادی کے بارے میں سوال پر کہا کہ میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میڈیا میں پڑھا ہے۔ سوناکشی نے اپنی شادی سے متعلق مجھے نہیں بتایا۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں الیکشن کے بعد دہلی میں ہوں اور میں نے سوناکشی کی شادی سے متعلق کسی سے بات نہیں ۔ مجھ سے اس بارے میں منسوب کی گئی خبریں درست نہیں۔

مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا رواں ماہ شادی کریں گی، تاریخ سامنے آگئی

 

شترو گھن سنہا نے کہا کہ سوناکشی سنہا جب بھی مجھے اور اپنی والدہ کو شادی کرنے کے بارے میں بتائیں گی ہم انہیں دعائیں دیں گے۔ جب بھی سوناکشی کی شادی ہوئی میں بارات کے آگے ڈانس کروں گا۔

گزشتہ روز میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جن کے مطابق سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے 23 جون کو شادی کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |