190 ملین پاؤنڈ کیس عمران خان نے نئے جج کی تعیناتی پر اعتراضات واپس لے لیے
آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا، ریفرنس کی سماعت 14 جون تک ملتوی
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے جج کی تعیناتی پر اعتراضات واپس لے لیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف راول پنڈی کی عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ظہیر عباس چودھری، عثمان گل اور دیگر بھی پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی پر اعتراضات واپس لے لیے۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے نئے جج محمد علی وڑائچ نے کی تاہم سماعت کے دوران آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔ بعد ازاں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی گئی۔