حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کو عید تعطیلات کی سمری ارسال کی جسے انہوں نے منظور کرلیا
فوٹو : فائلفوٹو : فائل

فوٹو : فائل

حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 تا 19 جون عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے عید کی تعطیلات سے متعلق سمری وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کی تھی جس میں پیر سے لے کر بدھ تک تعطیلات دینے کی تجویز دی گئی تھی۔


eid ul azha notificationeid ul azha notification


وزیراعظم شہباز شریف نے تین چھٹیوں کی سمری منظوری کرلی جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحٰی کی تعطیلات پیر 17 جون تا بدھ 19 جون ہوں گی۔
Load Next Story