ریلوے کا عید پر کرایوں میں 25فیصد رعایت کا اعلان
کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی
پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی، کرایوں میں رعایت عید کے تین دونوں کے لیے میسر ہوگی۔
رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا جبکہ عید اسپیشل ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔