چینی قیادت سے بات چیت میں سیکیورٹی کا معاملہ سرفہرست رہا وزیراعظم
دورہ چین کامیاب رہا، جلد اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آئے گا، شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہ چین میں سیکیورٹی کا معاملہ سر فہرست تھا۔
محمد شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کا دورہ کامیاب رہا، دورے کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا، بہت جلد چین سے بہت اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک ٹو پر بھی تیزی سے کام آگے بڑھے گا جس پر تفصیل سے گفتگو ہوئی ہے، چین کی اعلیٰ قیادت سے مفید بات چیت ہوئی، چینی حکومت اور سفیر سے میٹنگ ہوئی، دورہ چین میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات سر فہرست تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا موقع عطا کیا۔