یقین ہے توہین عدالت قانون سپریم کورٹ ختم کردیگیعمران خان

نوازشریف نے بھی امیرالمومنین بننے کی کوشش کی تھی،اتحادنہیںہوسکتا،پریس کانفرنس


ایکسپریس July 11, 2012
نواز شریف بھی امیر المومنین بننا چاہتے تھے عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ توہین عدالت کے قانون سے ملک دو طبقوں میں تقسیم ہو جائیگا، پورا یقین ہے عدالت اسے ختم کر دیگی ، بل سے آئین کی بالادستی ختم ہو جائیگی ، اللہ تعالیٰ نے تحریک انصاف کے سونامی پر سوموٹو ایکشن لے لیا،وہ پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی ناصر علی بلوچ اور رجب علی بلوچ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ عمران خان نے کہا حکمرانوں نے موجودہ بل پاس کر کے خود کو قانون سے بالا تر کر لیا،

انھوں نے نہ صرف خود بلکہ کابینہ اور صوبائی وزراء اعلی کو بھی استثنیٰ دلوانے کی کوشش کی ، اس کاواحد مقصد لوٹ مار اور کرپشن بڑھانے اور چوری کا پیسہ انتخابات میں استعمال کر کے دوبارہ اقتدار پر قبضہ جمانا ہے ،نواز شریف نے بھی اپنے دور میں اسی طرح کی15ویں ترمیم پاس کروائی تھی ،وہ بھی امیر المومنین بننا چاہتے تھے ۔ عمران نے مزید کہاکہ اس ترمیم کا مقصد راجہ رینٹل کو گیلانی جیسے انجام سے بچانے اورزرداری کی کرپشن کے 600کروڑ روپے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کی حمایت کرتے ہیں ،ہماری سونامی اس وقت آئے گی جب حکمران سپریم کورٹ پر حملہ کرینگے۔

دریں اثناء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں مرید حسین قریشی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر افسوس ہوا ہے۔آن لائن کے مطابق عمران نے کہا کہ حکومت نے توہین عدالت بل سے عدلیہ کی تضحیک کا لائسنس دیا ،حکومت عدالت بل واپس لے بصورت دیگر لانگ مارچ کیا جائیگا، دہری شہریت کے خلاف ہیں ،ن لیگ کے ساتھ کسی قسم کا انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں