پلیئنگ الیون کا انتخاب سلیم جعفرکی آج کولمبوروانگی

کپتان، کوچ اور منیجر کے ساتھ ورلڈکپ کی ٹور سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنیں گے


Sports Reporter September 21, 2012
کپتان، کوچ اور منیجر کے ساتھ ورلڈکپ کی ٹور سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنیں گے۔ فوٹو : فائل

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹور سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کے لیے سلیکٹر سلیم جعفر جمعے کو کولمبو روانہ ہورہے ہیں۔

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف یواے ای سیریز سے یہ پالیسی اپنائی جو میگا ایونٹ میں بھی جاری رہے گی، بورڈ نے ایک سلیکٹرکو ٹور سلیکشن کمیٹی کا بااختیار رکن بنانے کی منظوری دی تھی۔

اب سلیکٹر کا کردار پلیئنگ الیون کی مشاورت تک محدود نہیں بلکہ فیصلہ سازی میں شامل ہوگیا ہے۔ سلیم جعفر پاکستان ٹیم کے گروپ ڈی کے دونوں میچز دیکھنے کے بعد واپس آئیںگے جبکہ چیف سلیکٹر اقبال قاسم سپر8 مرحلے کے میچز دیکھنے اور سلیکشن میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے سری لنکا جائیں گے۔

یہ اس حیثیت سے ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہو گا۔ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹور سلیکشن کمیٹی منیجر نوید اکرم چیمہ، کوچ ڈیو واٹمور، کپتان محمد حفیظ اور سلیکٹر سلیم جعفر پر مشتمل ہوگی،ٹیم کے انتخاب سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ معلوم کرنے کے لیے ڈاکٹر کو بھی اجلاس میں شریک کیا جائیگا،بولرز کے انتخاب سے قبل بولنگ کوچ محمد اکرم سے مشاورت کی جائیگی۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ پریکٹس یو اے ای میں آسٹریلوی سیریز میں اختیار کی گئی تھی۔ یو اے ای میں سلیکٹر فرخ زمان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم انکے سفری دستاویز مکمل نہیں تھے جس کی وجہ سے وہ نہیں جاسکے اور ان کی جگہ سلیم جعفر کو بھیجا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔