لاہور آئی جی آفس کے سامنے خود کو آگ لگانے والا شخص دم توڑگیا

کچھ روز قبل آئی جی آفس لاہور کے سامنے اپنے مسائل حل نہ ہونے پراصغرنامی شہری نے خود سوزی کی کوشش کی تھی


ویب ڈیسک June 11, 2024
file:photo

آئی جی آفس لاہور کے سامنے خود کو آگ لگانے والا شخص آج اسپتال میں دم توڑگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کچھ روز قبل آئی جی آفس لاہور کے سامنے اپنے مسائل حل نہ ہونے پراصغرنامی شہری نے خود سوزی کی کوشش کی تھی جس میں اصغر نے اپنے آپ کو تیل چھڑک کرآگ لگا لی تھی۔

پولیس کے مطابق متوفی کے جسم کا بالائی حصہ بری طرح جھلس گیا تھا،جس کی وجہ سے وہ آج اسپتال میں دم توڑگیا۔

مزید پڑھیں: شہری نے آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگالی

یاد رہے کہ اصغر اپنے مسئلے کے سلسلے میں آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیےآئی جی آفس پہنچاتھا تاہم سیکیورٹی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر ملاقات نہ ہوسکی جس پر دلبر داشتہ ہوکر نوجوان نے آفس کے باہر ہی خود کو آگ لگادی تھی۔

آئی جی پنجاب نے اے آئی جی ایڈمن کو اسپتال میں زیرعلاج متاثرہ شہری اصغر کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم بھی دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |