مکہ میں خاتون عازمِ حج کے یہاں بچے کی پیدائش نام محمد رکھ دیا گیا

زچہ و بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے


ویب ڈیسک June 11, 2024
نائیجیریا سے آنے والی عازم خاتون کے یہاں بچے کی پیدائش

سعودی عرب میں حج کے لیے نائیجریا سے آنے والی ساڑھے سات ماہ کی حاملہ خاتون کو طبیعت بگڑنے پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق زچہ و بچہ دونوں صحت مند ہیں تاہم قبل از وقت پیدائش کے باعث بچے کو چند دنوں کے لیے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خاتون عازم حج نے مکہ مکرمہ میں پیدائش پر بچے کا نام محمد رکھا۔ رواں برس حج سیزن میں غیرملکی عازم حج کے یہاں یہ پہلے بچے کی پیدائش ہے۔

اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق ہر سال حج سیزن میں حاملہ عازم حج خواتین کے یہاں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔ اکثر حاملہ خواتین ان بابرکت سعادتوں اور مقدس شہر میں بچوں کی پیدائش کی خواہاں ہوتی ہیں۔

اسی طرح ماضی میں بھی منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور انھوں نے اسپتال میں ایک بچی کو جنم دیا تھا جس کا نام منیٰ رکھا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |