شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جائے سربراہ کراچی پولیس

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے تلاشی کا عمل سخت کیا جائے،غلام قادر تھیبو


ویب ڈیسک June 23, 2014
ضمانت پر رہا افراد اور بالخصوص فورتھ شیڈول میں شمار افراد کی بھی سخت نگرانی کی جائے،ایڈیشنل آئی جی کراچی،فوٹو:فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے افسران کو ہدایت دی ہیں کہ شمالی وزیرستان سے آنے والے متاثرین کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے تلاشی کا عمل سخت کیا جائے جبکہ شمالی وزیرستان سے آنے والے متاثرین کی نقل وحرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے شہر کے تمام ایس ایچ اوز کوبھی ہدایت دیں کہ تھانوں کی حدود کے تنازعات سے گریز کیا جائے اور پولیس چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کو واکی ٹاکی سیٹ بھی فراہم کی جائے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے ضمانت پر رہا افراد اور بالخصوص فورتھ شیڈول میں شمار افراد کی بھی سخت نگرانی کا حکم دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں